نئی دہلی،26 مئی (ایجنسی) بی جے پی کے رہنما اور بالی وڈ اداکار پاریش راول نے ہندوستانی فوج کے سرجیکل حملے اور فوج پر سوال اٹھانے والوں کی سخت تنقید کی ہے. انہوں نے ایک خانگی نیوز چینل سے ساتھ خاص بات چیت میں کہا ہے کہ جو لوگ حملے پر ثبوت مانگتے ہیں انہیں اٹیک کی جگہ لے جانا چاہئے اور ایسے لوگ جوکر ہیں.
پریش راول نے کہا کہ حملے پر ثبوت مانگنے والے لوگ جوکر ہیں. کچھ لوگ فوج کو بے وجہ کوستے ہے جو غلط ہے. ہماری آرمی ہمارے ملک کی آرمی ہے جس کا احترام کرنا چاہئے.
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مصنفہ اروندھتی رائے پر ہوئے ٹویٹ تنازعہ کو لے کر انہوں نے کہا کہ اروندھتی رائے پر دیئے گئے بیان پر میں اب بھی قائم ہوں. ان کا اپنا نظریہ ہے اور جمہوریت میں میری اپنی سونچ ہے. لیکن اروندھتی رائے کے نظریات پتھر باز جیسی ہیں.
پریش راول نے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہیے. ٹوئٹر کے تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ اس کے بند ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا. میں نے پہلے بھی کہا ہے بال کٹانے سے جسم کا وزن کم نہیں ہوتا. ٹوئٹر کے ہو یا نہیں ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا.